Home » Interesting News » سائنسدانوں نے 65 سال پرانی ایک ایسی چیز کو ’زندہ‘ کردیا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

سائنسدانوں نے 65 سال پرانی ایک ایسی چیز کو ’زندہ‘ کردیا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

scintest

کرائسٹ چرچ(نیوزڈیسک) سائنسدانوں نے 65سال قبل بنائی جانی والی موسیقی کی ٹیون(لے)کو اس کی اصل حالت میں کمپیوٹر کی مدد سے بحال کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

یونیورسٹی آف کنٹر بری کرائسٹ چرچ نے 65سال قبل بی بی سی کی جانب سے ریکارڈ کی جانے والی ریکارڈنگ کو بحال کیا،چھ دہائیاں قبل بنائے گئے میوزک جن میں تین ریکارڈ انتہائی مشہور تھے کو یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے سنا تو اس میں کئی چیزیں موجود نہ تھیں اور ڈسک پر موجود اس ریکارڈ میں کچھ غائب بھی تھا۔یہ ریکارڈ ‘God Save the King’اور’Baa Baa Black Sheepپر مشتمل تھے۔پروفیسر جیک کوپ لینڈ اور میوزک کمپوزر جیسن کانگ نے 12انچ لمبی ریکارڈ ڈسک کا معائنہ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ اس کی آڈیوکی کوالٹی زیادہ بہتر نہیں ہے۔’پرانی ریکارڈنگ میں موجود فریکیونسی زیادہ بہتر حالت میں نہیں تھی‘۔

تحقیق کاروں نے اس موسیقی کو الیکٹرانک ڈیٹیکٹوڈیوائس اور کمپیوٹر کی مدد سے اصلی حالت میں لانے کا فیصلہ کیااور اس میں موجود اضافی شور کو بھی خارج کیا۔دومنٹ کی اس ریکارڈنگ کو کامیابی کے ساتھ اصلی حالت میں بحال کیا گیااور اب امید کی جارہی ہے کہ ماضی میں بنائی گئی معروف دھنوں کو بہترین حالت میں لایا جاسکے گا۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …