Home » Interesting News » سائنسدانوں کو اس ایک پتھر میں بند 10 کروڑ سال پرانی کیا چیز مل گئی؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی، دنیا کی تاریخ ہی بدل گئی کیونکہ۔۔۔

سائنسدانوں کو اس ایک پتھر میں بند 10 کروڑ سال پرانی کیا چیز مل گئی؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی، دنیا کی تاریخ ہی بدل گئی کیونکہ۔۔۔

ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار میں ماہرین کو ڈائنوسار کی ایک پتھر میں بندباقیات مل گئی ہیں جن کے تجزیئے سے ایسا انکشاف ہوا ہے کہ ان جانوروں کے متعلق سائنسدانوں کا نظریہ ہی تبدیل ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو چھوٹا سا ڈائنوسار پرندہ عنبر کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے میں ملا ہے، جس کے پر بھی تھے۔ اس سے قبل کوئی نہیں جانتا تھا کہ آج سے کروڑوں سال دنیا سے مٹ جانے والے اس جانور کے پر بھی ہوتے تھے۔
امریکہ کی یونیورسٹی آف ٹیکساس کی ارتقائی سائنس کی ماہر جولیا کلارک کا کہنا تھا کہ ”یہ دریافت حیران کن ہے، جس نے ماہرین کو بھی ششدر کر دیا ہے۔ آج سے پہلے کبھی عنبر میں پورا ڈائنوسار پرندہ دریافت نہیں ہوا۔ اس پرندے کا جسم لگ بھگ2.4انچ لمبا ہے۔ ممکنہ طور پر اس کی چونچ میں دانت بھی تھے اور اس کے گہرے رنگ کے پراتنے بڑے تھے کہ اس کا پورا جسم ان میں چھپ جاتا تھا۔ ڈائنو سار کی یہ قسم بھی دیگر ڈائنوسارز کے ساتھ آج سے لگ بھگ 9کروڑ 90لاکھ سال قبل صفحہ¿ ہستی سے مٹ گئی تھی

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …