Home » Pakistani Headlines » سارک کانفرنس رکوانے کیلئے بھارت کا کردار قابل مذمت ہے ، پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا: ترجمان دفتر خارجہ

سارک کانفرنس رکوانے کیلئے بھارت کا کردار قابل مذمت ہے ، پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا: ترجمان دفتر خارجہ

sark

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سارک کانفرنس ملتوی کرانے کے حوالے سے بھارت کا منفی رویہ قابل مذمت ہے تاہم بھارت پہلے بھی سارک کانفرنس میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرتا رہا ہے ۔ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کا جائزہ لے رہے ہیں ۔بھارت کو اس حوالے سے جواب دینا ہے۔بھارت امن کےماحول کوسبوتاژکررہاہے.

جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم مسلسل بڑھ رہے ہیں ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے 7 لاکھ سے زائد فوج تعینات کی گئی ہے ۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روس کیساتھ مشترکہ مشقیں کامیابی سے جار ی ہیں اور ایرانی بحری بیڑے کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ کشمیرمیں 83 دن گزرنے کے باوجودبھارتی جارحیت جاری ہے،اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں کشمیرکامعاملہ اقوام عالم کے سامنے گیا ۔بھارت نے کشمیری رہنماﺅں کو گرفتار کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کرتا ہے

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …