Home » Interesting News » ’سال کے اس ماہ میں پیدا ہونے والے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں‘ سائنسدانوں نے بڑا انکشاف کردیا، کیا آپ بھی اس مہینے میں پیدا ہوئے؟

’سال کے اس ماہ میں پیدا ہونے والے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں‘ سائنسدانوں نے بڑا انکشاف کردیا، کیا آپ بھی اس مہینے میں پیدا ہوئے؟

فلوریڈا (نیوز ڈیسک) آپ کس ماہ میں پیدا ہوئے؟ اگر آپ کا جواب ستمبر ہے تو سمجھیں آپ کی پیدائش سال کے بہترین مہینے میں ہوئی کیونکہ سائنسدانوں نے ایک طویل تحقیق کے بعد پتا چلایا ہے کہ ستمبر میں جنم لینے والے بچے دیگر بچوں کی نسبت زیادہ ذہین اور کامیاب ہوتے ہیں۔

امریکا کے نیشنل بیورو آف اکنامک ریسرچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تحقیق کے دوران 12 لاکھ بچوں کی ذہنی استعداد کا جائزہ لیا گیا۔ ریاست فلوریڈا کے سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے ان بچوں کی عمریں چھ سے 15 سال کے درمیان تھیں۔ اس تحقیق سے یہ حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا کہ ذہنی استعداد کے لحاظ سے ستمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے بچے سب سے آگے تھے۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ سکولوں سے اکٹھے گئے ڈیٹا کے مطابق کسی بھی ایک جماعت میں ستمبر میں پیدا ہونے والے بچے عموماً عمر میں دوسرے بچوں کی نسبت کچھ بڑے ہوتے ہیں، جو ذہنی استعداد کے لحاظ سے بہتر ہونے کی ایک وجہ ہوسکتا ہے۔ اسی طرح اگست میں پیدا ہونے والے بچے کسی بھی ایک جماعت میں عموماً عمر میں سب سے چھوٹے پائے گئے۔
ستمبر میں پیدا ہونے والے بچے نہ صرف سکول میں کارکردگی کے لحاظ سے بہتر پائے گئے بلکہ اچھے کالجوں اور یونیورسٹیوںمیں ان کے داخلے کے امکانات بھی زیادہ تھے۔ جب ’یوتھ ڈٹینشن سنٹروں‘ سے اعدادوشمار اکٹھے کئے گئے تو پتہ چلا کہ ستمبر میں پیدا ہونے والے بچوں میں جرائم کی طرف راغب ہونے کی شرح بھی دوسرے بچوں کی نسبت کم ہوتی ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …