Home » Interesting News » سبحان اللہ! صحرا کے بیچ و بیچ پانی کا اتنا بڑا ذخیرہ

سبحان اللہ! صحرا کے بیچ و بیچ پانی کا اتنا بڑا ذخیرہ

news-1438360211-3097_large

بیجنگ:  یوں تو چرند پرند ، پھول پودے و دیگر بھانت بھانت کی کروڑوں مخلوقات دیکھ کرقدرت کی کاریگری پر عقلِ انسانی دنگ رہ جاتی ہے لیکن چین میں فطرت کا ایک انوکھا مظہر دیکھنے میں آیا ہے۔ چینی سائنسدانوں نے اپنے وسیع ریگستان کے نیچے سمندر کی موجودگی کا پتہ چلا لیا ہے۔ چینی اخبار ’’ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبے ژن جیانگ کے صحرا کے نیچے بہت بڑا سمندر موجود ہے۔یہ صحرا دنیا کی خشک ترین جگہوں میں سے ایک ہے لیکن اس کے نیچے اس قدر کھارا پانی موجود ہے جو امریکہ کی پانچ بڑی جھیلوں کے پانی سے 10گنا زیادہ ہے۔

یہ تحقیق چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدانوں نے کی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر لی ین کا کہناہے کہ صحرا کے نیچے پانی کی مقدار خوفناک حد تک زیادہ ہے۔ اس سے قبل کسی نے بھی ریت کے نیچے اس قدر زیادہ پانی کی موجودگی کے بارے میں نہیں سنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پانی کی مقدار کے معاملے میں انتہائی محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں، اصل میں پانی کی مقدار اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔اب شاید ہمیں لفظ ’’صحرا‘‘ کے مفہوم میں تبدیلی لانی ہو گی۔

سائنسدانوں کا کافی عرصے سے ماننا تھا کہ پہاڑوں سے برف پگھلنے کے بعد بننے والا پانی ریت کے نیچے جمع ہو رہا ہے لیکن اس کی مقدار کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا۔ سائنسدانوں کی یہ ٹیم دراصل جنگلوں، سمندروں اور صحراؤں میں بعض مخصوص مقامات پر جذب ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی تلاش کر رہی تھی۔ اس صحرا میں گیس کی تلاش کرتے ہوئے ٹیم پر ریت کے نیچے اس قدر زیادہ پانی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …