Home » Interesting News » سبق یاد نہ کرنے پراستاد نے شاگردوں کو ”گنجا “ کر دیا۔۔۔

سبق یاد نہ کرنے پراستاد نے شاگردوں کو ”گنجا “ کر دیا۔۔۔

news-1448471301-2621_large

جھنگ :  جس نے سبق یاد کیا اُسے چھٹی نہ ملی “ اس مثال کو تو ہم بچپن سے ہی سنتے آئے ہیں مگر جھنگ میں ایک پرائیویٹ سکول کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پربچوں کی نہ صرف چھٹی بند کر دی بلکہ زیر تعلیم درجنوں بچوں کے سر کے بال زبردستی منڈوا دئیے،نجی ٹی وی کے مطابق جھنگ کے نواحی علاقے چھتہ بخشہ کے نجی سکول میں ٹیچر نے بچوں کو سبق یاد نہ کرنے پر انوکھی سزا دے ڈالی اور سکول کے تمام بچوں کے سر کے بال زبردستی منڈوا دئیے،بچوں نے سکول سے چھٹی ہوتے ساتھ ہی سکول سے باہر نکل کر احتجاج شروع کر دیا اور اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ، احتجاج کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد ”ای ڈی او ایجوکیشن “نے اسکول انتظامیہ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …