Home » Interesting News » سب سے بڑا دھوکہ؟ آدمی جسے 19 سال تک اپنی بیوی سمجھتا رہا دراصل مرد نکلا، یہ کیسے ممکن ہے؟ وہ کہانی کہ جو بھی سنے چکرا کر رہ جائے

سب سے بڑا دھوکہ؟ آدمی جسے 19 سال تک اپنی بیوی سمجھتا رہا دراصل مرد نکلا، یہ کیسے ممکن ہے؟ وہ کہانی کہ جو بھی سنے چکرا کر رہ جائے

dhoka

برسلز (نیوز ڈیسک) شادی بیاہ کے معاملات میں بعض اوقات دھوکہ بھی ہو جاتا ہے لیکن بیلجیئم کے ایک شخص کے ساتھ تو ایسا دھوکہ ہوگیا کہ جس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ہے ۔ اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق جان نامی شخص نے 19 سال قبل ایک انڈونیشیائی خاتون مونیکا سے شادی کی مگر حال ہی میں بیچارے کی دنیا یہ جان کر اندھیر ہوگئی کہ اس کی اہلیہ دراصل ایک مرد تھی، جس نے جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروارکھا تھا۔
جان کا کہنا ہے کہ جب وہ مونیکا کو شادی کرکے بیلجیئم لایا تو امیگریشن حکام نے اس وقت ہی شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا لیکن اس کے اصرار پر مونیکا کو بیلجیئم میں داخلے کی اجازت ملی اور ان کی شادی کی رجسٹریشن بھی ہوگئی۔ جان نے بتایا کہ اس کے پہلے ہی دو بچے تھے لہٰذا انہوں نے مزید بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں تقریباً دو دہائیوں سے میاں بیوی کے طور پر اکٹھے رہ رہے تھے لیکن اب جان کا کہنا ہے کہ اسے مونیکا نے بیس سال تک انتہائی مکاری کے ساتھ دھوکہ دئیے رکھا۔

اس نے مقامی اخبار کو بتایا کہ پچھلے کچھ عرصے میں مونیکا کے انداز و اطوار بہت بدل گئے تھے، وہ انتہائی مختصر لباس پہننے لگی تھی اور اپنی راتیں نائٹ کلبوں میں گزارتی تھی۔ جلد ہی اسے یہ افواہیں سننے کو ملیں کہ مونیکا دراصل ایک مرد تھی لیکن آپریشن کرواکر اس نے خود کو خاتون کی شکل دے رکھی تھی۔ جب جان کے علم میں یہ بات آئی تو اس نے مونیکا سے جواب طلب کیا اور اس نے تسلیم بھی کرلیا کہ واقعی وہ ایک مرد تھی۔
جان کا کہنا ہے کہ جس شام اس نے یہ الفاظ سنے اسی شام اس کی دنیا تاریک ہوگئی۔ دونوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی حتیٰ کہ پولیس کو بلوانا پڑگیا۔ جان نے اب مونیکا کے ساتھ اپنی شادی کے خاتمے کے لئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے، لیکن عدالت نے تا حال اسے مونیکا کو گھر سے بے دخل کرنے کی اجازت نہیں دی

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …