Home » Interesting News » سب سے بڑے اسلامی ملک میں قائم شاندار ہوٹل جسے بنا تو لیا گیا لیکن آج تک مہمانوں کیلئے کھولا نہ جاسکا، مقامی افراد کے مطابق اس پر کس کا سایہ ہے؟ رونگٹے کھڑے کردینے والی داستان

سب سے بڑے اسلامی ملک میں قائم شاندار ہوٹل جسے بنا تو لیا گیا لیکن آج تک مہمانوں کیلئے کھولا نہ جاسکا، مقامی افراد کے مطابق اس پر کس کا سایہ ہے؟ رونگٹے کھڑے کردینے والی داستان

news-1451399260-5913_large

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءکے جزیرے بالی پر ایک شاندار ہوٹل تعمیر کیا گیا لیکن اسے آج تک مہمانوں کے لیے نہیں کھولا جا سکا اور 10سال سے زائد عرصے سے خالی پڑا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں آسیب کاسایہ ہے اور یہاں کام کرنے والے مزدوروں کی روحیں آج بھی یہاں بھٹکتی پھر رہی ہیں جو اس کی تعمیر کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔یہ ہوٹل کوٹا سے 50کلومیٹر دور بیڈوگال کے علاقے میں واقع ہے۔ برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل کی عمارت اب بوسیدہ ہو چکی ہے۔ اس میں کئی بڑے بڑے کھانے کے کمرے، بیڈ رومز اور کئی ٹیرس ہیں۔ یہ ہوٹل 90ءکی دہائی میں تعمیر کیا گیااور آج تک کھولا نہیں جا سکا۔ ہوٹل کی طرح اس کی ملکیت بھی پراسرار ہے اور آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کس نے بنوایا تھا۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ انڈونیشیاءکے شاہی خاندان کے کسی فرد نے تعمیر کروایا تھا، جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انڈونیشیاءکے سابق صدر سہارتو کے بیٹے ٹومی سہارتو نے تعمیر کروایا تھا۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ آسیب زدہ ہوٹل ایک کرپٹ ڈیویلپر کی ملکیت ہے جو بعد میں دیوالیہ ہو گیا تھا۔ یہ ہوٹل سب سے پہلے ویب سائٹ کیمیلین جان (Chameleon John) کے بانی مسٹر لوکیٹیس نے دریافت کیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ”جب میں نے یہ عالیشان عمارت دریافت کی تو میں نے یہاں کئی گھنٹے گزارے۔ مقامی باشندے اسے آسیب زدہ کہتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ یہاں مزدوروں سے زیادہ کام لیا جاتا تھا جس سے ان کی یہیں موت واقع ہو گئی، آج بھی ان کی روحیں یہاں موجود ہیں۔“

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …