Home » Interesting News » سردیوں کا موسم، اگر آپ کا کوئی پرانا سویٹر سکڑ کر چھوٹا ہوگیا ہے تو اسے پھر سے اپنے سائز کے مطابق کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئے

سردیوں کا موسم، اگر آپ کا کوئی پرانا سویٹر سکڑ کر چھوٹا ہوگیا ہے تو اسے پھر سے اپنے سائز کے مطابق کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پرانے سویٹر اور جرسیاں عموماً سکڑ کر چھوٹے ہو جاتے ہیں، زیادہ گرم پانی میں دھونے سے بھی ایسا ہو جاتا ہے۔ تاہم ایک ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ انتہائی آسانی سے اپنے سویٹر یا جرسی کو دوبارہ اسی سائز میں لا سکتے ہیں۔دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ کا بھی کوئی سویٹر سکڑ چکا ہے تو واپس اصلی سائز میں لانے کے لیے نیم گرم پانی میں ہیئر کنڈیشنر یا بے بی شیمپو کے دو چمچ ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور پھر سکڑا ہوا سویٹر اس میں ڈال دیں اور 2گھنٹے تک اسے پانی میں ڈوبا رہنے دیں۔

اب اس برتن میں سے پانی نکال دیں اور سویٹر کو وہیں پڑا رہنے دیں اور اس میں سے اس طرح پانی نکالیں کہ نہ اسے کنگھالیں اور نہ ہی بل دے کر مروڑیں کیونکہ آپ کو کنڈیشنر یا شیمپو اس میں باقی رکھنا ہے۔ جب اس میں سے پانی نکل جائے تو اسے تولیے میں مضبوطی کے ساتھ لپیٹ دیںاور اب دبا کر اس میں سے جتنی نمی نکال سکتے ہوں نکال دیں۔اب اسے کھینچ کر پھیلانا شروع کریں، لیکن احتیاط رکھیں کہ اسے نرمی کے ساتھ پھیلانا ہے۔ جب اس کا سائز مناسب حد تک بڑا ہو جائے تو اسے سوکھنے کے لیے پھیلا دیں اور سوکھنے کے بعد پہن لیں۔ پہننے کے بعد اس کا سائز کچھ اور بڑا بھی ہو جائے گا لیکن اگر پھر بھی سویٹر تنگ ہو تو یہ طریقہ دوبارہ استعمال کریں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …