Home » Interesting News » سرچ میں جانب داری کا الزام،بھارت میں گوگل پر2کروڑ 10لاکھ ڈالر جرمانہ عائد

سرچ میں جانب داری کا الزام،بھارت میں گوگل پر2کروڑ 10لاکھ ڈالر جرمانہ عائد

نئی دہلی(این این آئی)کاروباری مسابقت سے متعلق بھارت کے ایک نگران ادارے نے کہا ہے کہ ایک معروف سرچ انجن گوگل نے غیر شفافیت اور جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے کی جانے والی سرچ کو اپنی اور اپنے شراکت داروں کی سروسز کے حق میں استعمال کیا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے مسابقتی کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ گوگل کو غیر شفاف طرز عمل اختیار کرنے پر انتباہ جاری کرنے کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر رہا ہے۔ بھارت کے ریگولیٹر 2012 میں اس وقت سے تلاش سے متعلق گوگل کے طریقہ کار کی تحقیقات کر رہے تھے جب Matrimony.com اور Consumer Unity &Trust Society نے گوگل کے غیر شفاف اور جانب دارانہ طرز عمل کے متعلق شکایت کی تھی۔ان کی شکایتوں میں کہا گیا تھا کہ گوگل نے صارفین کی جانب سے کی جانے والی’ سرچ ‘کے نتائج میں اس طرح ردوبدل کیا جس سے گوگل کی اپنی اور اس کے شراکت داروں کی سروسز فائدہ پہنچ سکتا تھا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …