Home » Sports News » سری لنکا کیخلاف فتح سے گورے خوش نہ ہوں،محمد عامر انگلش ٹیم کی نیندیں حرام کر دے گا: شین وارن

سری لنکا کیخلاف فتح سے گورے خوش نہ ہوں،محمد عامر انگلش ٹیم کی نیندیں حرام کر دے گا: شین وارن

shaneسڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق جادوگر سپنر شین وارن نے انگلش کرکٹ ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ وہ سری لنکا کیخلاف حالیہ فتوحات پر خوش نہ ہو ۔پاکستان کی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے دورے پر ہے مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا فاسٹ باولر انگلش بلے بازوں کی نیندیں حرام کر دے گا۔
آسٹریلیا کے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہرہ آفاق باولر نے کہا کہ اس وقت انگلینڈ میں بارشیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے بال بہت سونگ کر رہا ہے۔ ایسی صورتحال بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کرتی ہیں۔ محمد عامر کا باولنگ ایکشن ایسا ہے کہ اس کو کھیلنا انگلش بلے بازوں کیلئے خاصا مشکل ہوگا۔محمد عامر اس وقت اپنی بھر پور فارم میں ہے جس کا مظاہرہ اس نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کیا ۔شین وارن نے عامر کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …