Home » Sports News » سری لنکا کے بلے بازوں کو بھی کھیلنا آگیا: انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں کڑا جواب، ایک وکٹ پر 162رنز بنا لئے

سری لنکا کے بلے بازوں کو بھی کھیلنا آگیا: انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں کڑا جواب، ایک وکٹ پر 162رنز بنا لئے

sriلارڈز(نیوز ڈیسک)آخر کار سری لنکا کے بلے بازوں کو بھی کھیلنا آہی گیا۔ انگلینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی پہلی اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 162رنز بنا لئے ہیں۔کوشال سلوا79 اور کوسل مینڈس 25 پر ناٹ آوٹ ہیں۔کارونا رتنے50رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ واحد وکٹ سٹیون فن نے حاصل کی۔ اب بھی سری لنکا کو انگلینڈ کی پہلی اننگ کا سکور برابر کرنے کیلئے بمزید 254رنزدرکار ہیں۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں بیئر سٹو کی شاندار بلے بازی(167ناٹ آوٹ) کی بدولت 416رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ کپتان کک نے 85رنز بنائے۔ ہیراتھ نے چار اور لکمل نے تین کھلاڑی آوٹ کئے۔سری لنکا کی بیٹنگ لائن دونوں ٹیسٹوں میں ناکام رہی تھی جس کی وجہ سے پہلے دونوں ٹیسٹ جیت کر انگلینڈ کی ٹیم سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …