Home » Pakistani Headlines » سعودی بادشاہ نے نواز شریف کو عزت نہیں دی کیونکہ انہوں نے ۔.۔نجم سیٹھی نے اصل کہانی بتا دی

سعودی بادشاہ نے نواز شریف کو عزت نہیں دی کیونکہ انہوں نے ۔.۔نجم سیٹھی نے اصل کہانی بتا دی

سینئر صحافی اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سعودی عرب آپکی کیسے عزت کرے اور کیونکر تقریر کا موقع دے جبکہ آپ تو انکے ساتھ ہی نہیں ہیں بلکہ انکی مخالفت کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق پروگرام ”آپس کی بات “ میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں وزیر اعظم نوازشریف پر تنقید کر رہی ہیں کہ ٹرمپ نے ریاض میں ہونے والی اسلامک کانفرنس کے دوران پاکستان کا ذکر نہیں کیا اور وزیر اعظم نوازشریف سے مناسب انداز میں ہاتھ بھی نہیں ملایا۔”کیا آپ ٹرمپ جیسے صدر سے ہاتھ ملانا چاہتے ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے اور انکی مسلسل توہین کرتا ہے ،جس کے خلاف ادھا امریکا ہے اور جس کی فارن پالیسی غلط ہے ‘؟

انہوں نے کہا کہ آپکو شکر ادا کرنا چاہیے کہ ایسا نہیں ہوا اور یہ سب اسی لیے ہے کہ پاکستان نے ایک اصولی موقف اپنایا ہوا ہے ، پاکستان اسلامی دنیا میں واحد ملک ہے جو تنازع میں ملوث نہیں ہے مگر ایک اصولی موقف لے رہا ہے۔”میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے یہ شرمندہ ہونے کی بات نہیں ہے “۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ جو لوگ تنقید کرنے لگے ہیں کیا یہ چاہتے ہیں کہ ہم سعودی عرب اور امریکا کے چمچے بن جائیں؟ جہاں 35ممالک چمچے بنے ہوئے ہیں کیاہم بھی ان جیسے ہو جائیں کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ملا لیا جائے اور ہمیں بولنے کا موقع دیا جائے، یہ تو چمچہ گیری ہے۔پاکستانی حکومت ماضی کی روایت ختم کر رہی ہے جس نے امریکا کو کہا کہ ہمارے اپنے مفادات ہیں اور سعودی عرب کو کہا کہ ہمارے اپنے مسئلے ہیں۔
ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے پاکستان بہت مشکل ڈپلومیسی اپنا رہا ہے کیونکہ مسلم دنیا میں بھی ہم تنہائی کا شکار ہیں کیونکہ ہم انکی جنگیں نہیں لڑنا چاہتے اور مغربی دنیا میں بھی تنہائی کا شکار ہیں کیونکہ ہم انکی جنگوں کا حصہ بھی نہیں بننا چاہتے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …