Home » Interesting News » سعودی عرب میں ’سمگلر اونٹ‘ پکڑا گیا

سعودی عرب میں ’سمگلر اونٹ‘ پکڑا گیا

news-1434640893-9473_largeریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) منشیات کے سمگلر عام طور پر اپنے جرم کو پوشیدہ طریقے سے سرانجام دینے کیلئے انتہائی خفیہ اور پیچیدہ طریقے اختیار کرتے ہیں لیکن سعودی عرب کی سرحد پر ایک سمگلر اونٹ پیٹھ پر منشیات کی بھاری مقدار تھیلوں میں لادکر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ تبوک بارڈر گارڈ کے نمائندہ میجر جنرل محمد الغامدی کا کہنا ہے کہ سرحدی محافظوں نے ایک ساربان اور اس کے اونٹ کو مشکوک حالت میں دیکھا تو تلاشی لی گئی۔ اونٹ پر لدے ہوئے تھیلوں کو کھولا گیا تو ان میں سے نشہ آور دوا ایمفیٹا مین کی 1,14,000 گولیاں برآمد ہوئیں۔ سرحدی محافظوں نے منشیات اپنی تحویل میں لے لیں جبکہ سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔

Check Also

کیا سیب نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہے؟ #paksa #paksa.co.za

آپ نے یہ جملہ تو ہر ایک سے سُنا ہوگا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں …