Home » Interesting News » سعودی عرب میں ماہ رمضان کے دوران افطار کا اعلان کرنے کیلئے تاریخی توپ کا استعمال22سال بعد پھر سے شروع

سعودی عرب میں ماہ رمضان کے دوران افطار کا اعلان کرنے کیلئے تاریخی توپ کا استعمال22سال بعد پھر سے شروع

news-1434641537-8167_large

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مدینہ کے شہریوں کی پرزور فرمائش پر اس ماہ رمضان کے دوران افطار کا اعلان کرنے کیلئے تاریخی توپ کا استعمال22سال بعد پھر سے شروع کیا جارہا ہے۔

شہر کی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالحادی الشہرانی نے تصدیق کی ہے کہ تاریخی توپ کا استعمال دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ اس توپ کا استعمال سلطنت عثمانیہ کے دور میں کیا جاتا تھا اور اس دور میں رمضان کی آمد اور اختتام کا اعلان کرنے کیلئے اسے متعدد بار داغا جاتا تھا، اسی طرح افطار کے وقت کی اطلاع کیلئے بھی یہی توپ داغی جاتی تھی۔
تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر مدینہ شہر میں رمضان کے دوران دو توپیں استعمال کی جاتی تھیں جن میں سے ایک مسجد نبوی سے 500 میٹر کی دوری پر جبل ثال پر نصب تھی جبکہ دوسری قباءمیں ترک قلعے کے اندر نصب تھی۔ بعد کے دور میں تکنیکی اور انتظامی بنیادوں پر ان توپوں کا استعمال ترک کردیا گیا۔ عوام کی طرف سے پرزور فرمائش کی جارہی تھی کہ افطار کیلئے تاریخی اور روایتی طریقے کو دوبارہ اپنایا جائے۔

Check Also

کیا سیب نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہے؟ #paksa #paksa.co.za

آپ نے یہ جملہ تو ہر ایک سے سُنا ہوگا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں …