Home » Interesting News » سعودی عرب کا حیران کن اقدام، کوکاکولا پر واقعی حملہ کردیا، تباہی۔۔۔

سعودی عرب کا حیران کن اقدام، کوکاکولا پر واقعی حملہ کردیا، تباہی۔۔۔

news-1451575350-7824_large

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں سعودی اتحادی اور حوثی باغی ایک دوسرے پر میزائلوں کی یلغار کیے ہوئے ہیں۔ گزشتہ شب یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں واقع ”کوکاکولا“ کی فیکٹری ایسے ہی ایک میزائل حملے کا نشانہ بن گئی۔ اخبار ڈیلی میل کے مطابق سعودی اتحادی افواج حوثی باغیوں پر بمباری کر رہی تھیں کہ اسی دوران فیکٹری ان کی زد میں آ گئی۔ شدید دھماکوں سے فیکٹری ملبے کا ڈھیر بن گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ اور آن کی آن میں پورا پلانٹ جل کر راکھ ہو گیا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صنعاءسے موصول ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیکٹری کی دھاتی پرتوں سے بنی چھت ٹکڑے ٹکڑے ہو چکی ہے، سائن بورڈ تک اکھڑ چکے ہیں اور وہاں موجود ایک گاڑی بھی مکمل تباہ ہو چکی ہے۔تصاویر میں پیک شدہ بوتلیں بھی بکھری پڑی دیکھی جا سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک مارچ سے حوثی باغیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ابتداءمیںحوثی باغیوں نے یمن کے ایئرپورٹ سمیت ملک کے بیشتر حصوں پر قبضہ کر لیا تھا اور یمنی صدر عبدالربومنصور ہادی کو بیرون ملک فرار ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔ حوثی باغیوں کی طرف سے 1لاکھ ڈالر(تقریباً1کروڑ5لاکھ روپے)منصور ہادی کے سر کی قیمت مقرر کی جا چکی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق منصور ہادی عمان میں پناہ گزین ہوے تھے۔ سعودی عرب اپنے اتحادیوں بحرین، کویت، قطر، سوڈان اور متحدہ عرب امارات و دیگر کے ساتھ مل کر باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہا ہے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …