Home » Interesting News » سمندری غاروں سے انسانی کھوپڑیاں اور ہڈیاں برآمد

سمندری غاروں سے انسانی کھوپڑیاں اور ہڈیاں برآمد

hadian

نیویارک(ویب ڈیسک) سمندر کی گہرائی سے اہرام مصر تک، ماہرین ماضی کے پوشیدہ رازوں اور زمین میں دفن اسرار کے نئے گوشے بے نقاب کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔میکسیکو میں ماہرین آثار قدیمہ نے مایا تہذیب پر تحقیق کیلئے گریٹ ایکفائر آف مایا پروگرام کے تحت سمندر کی تہہ میں موجود غاروں کا پتہ لگایا جہاں سے انسانی کھوپڑیاںاور ہڈیاں برآمد ہوئیں۔

اہرام مصر سے متعلق نئے حقائق جاننے کیلئے فرانسیسی ماہرین کی ٹیم مصری ماہرین سے جاملی۔پیرس سے آنے والی ٹیم جدید آلات ہمراہ لائی ہے جو مشن میں معاون ثابت ہونگے۔ادھر چلی کے آثار قدیمہ نے نوسوسال پرانی ممی دریافت کرنے کا اعلان کیا ،ماہرین کو خاتون اوردوبچوں کی حنوط شدہ لاشوں کے ہمراہ چند پرانے برتن بھی ملے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی ماہرین نے مکڑی کی سات نئی اقسام دریافت کرلیں جو زہریلی ہونے کے ساتھ ساتھ دلکش اور رنگین بھی ہیں۔

Check Also

کیا سیب نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہے؟ #paksa #paksa.co.za

آپ نے یہ جملہ تو ہر ایک سے سُنا ہوگا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں …