Home » Interesting News » سمندر میں غوطہ لگاتے ہی تیراک کو تہہ میں دنیا کا سب سے بڑا خزانہ مل گیا، سونے کا یہ ڈھیر کس کا ہے اور کس جگہ سے ملا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

سمندر میں غوطہ لگاتے ہی تیراک کو تہہ میں دنیا کا سب سے بڑا خزانہ مل گیا، سونے کا یہ ڈھیر کس کا ہے اور کس جگہ سے ملا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

samundar

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈولف ہٹلر نے دوران جنگ سونے اور چاندی کا ایک بڑا ذخیرہ غائب کر دیا تھا۔ آج تک اس کے متعلق کئی قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔ بعض ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ سونا کسی بنکر میں پوشیدہ ہے جبکہ بعض کے مطابق وہ کسی ٹرین میں موجود تھا جو زمین میں دفن ہو گئی۔ اب ایک برطانوی غوطہ خور نے اس خزانے کے متعلق ایک نیاانکشاف کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق غوطہ خورفل سیئرز پولینڈ کے ساحل کے قریب برفیلے بحیرہ بالٹک میں غوطہ خوری کر رہا تھا کہ اس دوران اس نے سمندر کی تہہ میں موجود ایک غرق شدہ بحری جہاز دریافت کر لیا۔ اس جہاز کے متعلق اس کا کہنا ہے کہ یہ دوسری جنگ عظیم میں غرق ہونے والا ایم وی ویل ہیلم گسٹالوف نامی جہاز ہے اور اس میں ہٹلر 3ٹن سونے کا ذخیرہ موجود ہے۔سونے کی آج کی قیمت کے مطابق اس ذخیرے کی مالیت 10کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 13ارب 5کروڑ23لاکھ روپے) بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نازی حکومت اپنے دور میں سونے اور قیمتی دھاتوں کی لوٹ کھسوٹ کے حوالے سے بہت بدنام تھی۔ یہ تمام ذخیرہ بھی ان کی لوٹ مار کا نتیجہ تھا۔ وہ لوٹا ہوا سونا اور ہیرے جواہرات زیرزمین خفیہ چیمبرز اور بینکوں میں رکھتے تھے۔ دوسری جنگ عظیم میں انہوں نے یہ ذخیرہ اس جہاز کے ذریعے جرمنی سے باہر سمگل کرنے کی کوشش کی لیکن روسیوں نے اس جہاز کو غرق کر دیا۔ اس میں کل 10ہزار 600مسافر بھی سوار تھے جن میں سے 9400 ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ اس بحری حادثے کی ہلاکت خیزی ”ٹائی ٹینک“ کے حادثے سے بھی 6گنا زیادہ تھی۔ فل سیئرز کے مطابق سونے کا یہ ذخیرہ سمندر میں 450میٹر نیچے پیندے میں موجود ہے۔ واضح رہے کہ ولہیلم گسٹالوف نامی یہ جہاز ہٹلر کی نیوی فوج کا سب سے بڑا جہاز تھا جس پر وہ فخر کرتی تھی۔ یہ 700فٹ طویل تھا۔ جنوری 1945ءمیں یہ سمندر میں غرق ہوا۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …