Home » Interesting News » سوئٹزر لینڈ میں مسلمان خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی کا بل منظور

سوئٹزر لینڈ میں مسلمان خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی کا بل منظور

news-1448518294-8704_large

سوئٹزرلینڈ (ویب ڈیسک) فرانس کے بعد اب سوئٹزرلینڈ میں بھی مسلمان خواتین کے ”برقعے“ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ برقعہ پہننے پر 10 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ فرانس حملوں کے بعد دنیا بھر میں مسلمان ایک بار پھر نشانے پر ہیں۔ فرانس کے بعد اب سوئٹزرلینڈ میں بھی مسلمان خواتین کے برقعے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حجاب پر پابندی کا یہ بل سوئٹزرلینڈ کی ریاست ٹیسینو کے قانون سازوں نے منظور کیا۔ اس نئے قانون کے تحت ایسی خواتین جو عوامی مقامات پربرقعہ پہنے نظر آئیں ان پر 10 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ یہ قانون سیاحوں پر بھی لاگو ہو گا تاہم قانون پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …