Home » Interesting News » سورج میں سوراخ ،شمسی طوفان کا خطرہ ہے:عالمی اداروں نے پیش گوئی کردی

سورج میں سوراخ ،شمسی طوفان کا خطرہ ہے:عالمی اداروں نے پیش گوئی کردی

لندن (اے این این)مختلف عالمی اداروں نے پیش گوئی کی ہے کے6 مئی کو شمسی طوفان کا خطرہ ہے جو سورج میں سوراخ کے باعث رونما ہوسکتا ہے ۔

خلائی موسم کی ویب سائٹ کے مطابق سورج کا سوراخ والا حصہ زمین کی طرف گردش کررہا ہے اور اس طوفان کی مقناطیسی لہروں سے جزوی ٹیکنیکل بلیک آؤٹ ہوسکتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ناسا کی تصاویرسے لگتا ہے کے کالے شمسی سوراخ سے لہریں نکل رہی ہیں۔این او اے اے کا کہنا ہے کہ طوفان شمالی اور جنوبی روشنی کی وجہ سے آسکتا ہے ، متوقع شمسی طوفا ن کی G-1 یا معمولی درجہ بندی کی گئی ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …