Home » Pakistani Headlines » سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد:وزیراعظم نے نوٹس لے لیا،وزیرداخلہ کو مواد کی فوری بندش کی ہدایت

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد:وزیراعظم نے نوٹس لے لیا،وزیرداخلہ کو مواد کی فوری بندش کی ہدایت

pm

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار کو گستاخانہ مواد کی فوری بندش کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ سوشل میڈیاپر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے،حضرت محمد ﷺسے عقیدت و محبت ہر مسلمان کا قیمتی سرمایہ ہے،ناموس رسالتﷺ کے بارے مسلمانوں کی حساسیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ادارے مواد پھیلانے والوں کو کڑی سزا دلوانے کیلئے متحرک ہوجائیں۔حضرت محمدﷺ پوری انسانیت کے محسن ہیں۔تمام ادارے ذمہ داران کو سزا دلوانے کیلئے سراغ لگائیں۔گستاخانہ مواد کی بندش کیلئے دفتر خارجہ موثر کردار ادا کرے۔قانون کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کا مکمل محاسبہ کیا جائے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد بارے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کریں،ملزموں کو بلاتاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد کی اشاعت قابل مذمت ہے اور مکمل بیخ کنی کی جائے،نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت جاری کی کہ مواد شائع کرنے والوں کو بلاتاخیر کیفرکردار تک پہنچایا جائے،کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،اقدامات سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیس کی سماعت کرتے ہوئے سارا مواد وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو بھجوانے کا حکم جاری کیا تھا۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …