Home » Pakistani Headlines » سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے حوالے سے مثبت پیش رفت ،فیس بک اپنا وفد پاکستان بھیجنے کیلئے رضامند:ترجمان وزارت داخلہ

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے حوالے سے مثبت پیش رفت ،فیس بک اپنا وفد پاکستان بھیجنے کیلئے رضامند:ترجمان وزارت داخلہ

fb

اسلام آباد (پاکستان ): سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے حوالے سے انتہائی مثبت پیش رفت ہوئی ہے ،فیس انتظامیہ نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے پاکستان کی جانب سے تحفظات سے متعلق آگاہ کیے جانے پر جوابی مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ گستاخانہ موادسے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں،باہمی مشاورت اور ڈائیلاگ سے مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں ۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہناتھا کہ فیس بک انتظامیہ نے پی ٹی اےسے رابطے کیلئے فوکل پرسن بھی نامزدکردیا ہے۔

 واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے آخری حد تک جانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کیلئے ہر آپشن استعمال کریں گے۔

#paksa 
#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …