Home » Pakistani Headlines » سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(پاکستان)سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم کی ان چیمبردرخواست کی سماعت کی ،نوازشریف کی جانب سے خواجہ حارث چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوئے ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات برقراررکھتے ہوئے نوازشریف کی درخواست مسترد کر دی۔سابق وزیراعظم نے چیف جسٹس کے چیمبر میں نیب ریفرنسزیکجاکرنے کی درخواست دی تھی جس پر رجسٹرارآفس نے اعتراضات لگائے تھے،رجسٹرار آفس کا کہناتھا کہ نوازشریف دادرسی کے تمام فورم استعمال کر چکے ہیں،سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کیخلاف آئینی درخواست دائرنہیں ہوسکتی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …