Home » Pakistani Headlines » سپریم کورٹ کے ججز نے ریمارکس دیے کہ کیس کرپشن کا نہیں ،پتہ نہیں کس لیے سزا بھگت رہا ہوں :نواز شریف

سپریم کورٹ کے ججز نے ریمارکس دیے کہ کیس کرپشن کا نہیں ،پتہ نہیں کس لیے سزا بھگت رہا ہوں :نواز شریف

اسلام آباد(پاکستان)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججزنے ریمارکس دیئے کہ کیس کرپشن کا نہیں، مجھے نہیں پتا کس لیے سزا بھگت رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کیا سی پیک اور کراچی میں امن لانے کی سزا دی جا رہی ہے یا دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی سزا ہے ؟۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں ہو رہا اور نہ ہی شریف خاندان میں اختلافات کی خبر یں درست ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹکراﺅ کی بات ہوتی ہے ہمیں ٹکر مارنے والے کو کوئی نہیں پوچھتا ،جب بھی مارچ آتا ہے تو مارچ کی افواہیں گردش کرتی ہیں ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی عدلیہ کا حامی نہیں ہوں جو نظر یہ ضرورت ایجاد کر کے ڈکٹیٹر کی راہ ہموار کرے ۔انہوں نے کہا کہ توہین عدالت باہرنہیں بلکہ اندر سے بھی ہو سکتی ہے ،ہم نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کی ،ڈکٹیٹر کو ہار پہنانے اور خوش آمدید کرنے والی عدلیہ کا حامی نہیں ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں کیس چل رہے ہیں ،کسی کی نگرانی نہیں ہو رہی ،میرے ریفرنسز میں نگران جج کیوں ہے ؟۔نواز شریف نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں کبھی اتنی بلند سطح پر نہیں گئی، ملک میں رکارڈ ترقی ہوئی، زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ ہوا، ہم نے پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کیا لیکن کیا سی پیک کی سرمایہ کاری اور کراچی میں امن لانے کی سزا دی جا رہی ہے۔آصف زرداری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ میرے خلاف گالیاں نہیں نکال رہے بلکہ وہ کسی اور کو خوش کررہے ہیں ، ایسے وقت میں جمہوری پارٹیوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنو کریٹ حکومت سے متعلق 17سال سے سن رہا ہوں ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …