Home » Interesting News » سڑک پر لنگڑا کر چلتا آدمی، پولیس نے تلاشی لی تو جسم کے اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ دیکھ کر پولیس والے بھی شرماگئے

سڑک پر لنگڑا کر چلتا آدمی، پولیس نے تلاشی لی تو جسم کے اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ دیکھ کر پولیس والے بھی شرماگئے

sharma

انقرہ (نیوز ڈیسک) چور چوری کا سامان جلد از جلد غائب کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ترکی میں سونے کے زیورات چرانے والا ایک چور اتنی جلدی میں تھا کہ چوری کا مال اپنے جسم میں ہی چھپا لیا، مگر ایک ایسی جگہ پر کہ پتا چلنے پر پولیس بھی شرما کر رہ گئی۔
ویب سائٹ wwwnکی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کونیا شہر میں ایک نوجوان کو سڑک پر مشکوک انداز میں چلتا دیکھ کر تفتیش کے لئے روکا تھا۔ نوجوان پولیس کو کچھ بھی بتانے سے انکاری تھا لیکن اس کے چلنے کے انداز سے پولیس کو شک ہوا کہ اس کے جسم کے پچھلے حصے کے ساتھ کوئی گڑبڑ ہے۔ پولیس نے اس سے سوال کیا کہ وہ ٹانگیں معمول سے زیادہ کھول کر عجیب و غریب انداز میں کیوں چلتا ہے تو اس نے خاموشی اختیار کر لی، جس پر اسے معائنے کے لئے ہسپتال لیجایا گیا۔ ہسپتال میں ایک ٹیکنیشن نے اس کے جسم کے پچھلے حصے کا ایکسرے کیا تو یہ شرمناک انکشاف ہوا کہ اس نے چوری شدہ زیورات نگل لئے تھے جو بڑی آنت کے آخری حصے میں پہنچ چکے تھے اور جسم سے باہر خارج ہونے کے قریب تھے۔

پولیس نے نوجوان کو رفع حاجت کا موقع دیا تو چوری کا مال بھی برآمد ہوگیا، جس میں سونے کی دو انگوٹھیاں، دو بالیاں اور دو ہار شامل تھے۔ اتفاق کی بات ہے کہ ہسپتال میں جس ٹیکنیشن نے چور کا ایکسرے کیا تھا اسی کے خاندان میں اس نے چوری کی تھی۔ پولیس نے بے شرم چور کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کی دی گئی معلومات کے بناءپر اس کے ایک ساتھی کو بھی دھر لیا گیا۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …