Home » Pakistani Headlines » سکھر کی کھجور مارکیٹ میں گودام کی چھت گرنے سے 12مزدور جاں بحق

سکھر کی کھجور مارکیٹ میں گودام کی چھت گرنے سے 12مزدور جاں بحق

سکھر(پاکستان)سکھر کی کھجور مارکیٹ میں ایک گودام کی چھت گرنے سے12مزدور جاں بحق ہوگئےجبکہ متعددکوزخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق چھوہارا مارکیٹ میں چھوہارے پکانے والی بھٹی کے پھٹنے سے گودام کی چھت گرگئی جس سے وہاں کام کرنےوالے مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش کے مطابق مرنے والوں میں سات خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔کمشنر سکھر ڈاکٹر عثمان چاچڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گودام کو ایک ماہ قبل سیل کیا گیا تھا اور اسے غیر قانونی طور پر دوبارہ کھولا گیا۔ڈاکٹر عثمان چاچڑ نے کہا کہ اگر گودام کو دوبارہ کھولنے میں سرکاری اہلکار ملوث ہوئے تو کارروائی ہوگی۔کمشنر سکھر کے مطابق گودام مالکان اور گودام کا منشی فرار ہوگئے ہیں، مرنے والے محنت کشوں کو معاوضہ دلانے کی سفارش کریں گے۔

دوسری جانبگورنر سندھ محمد زبیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں چھت گرنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پارٹی رہنما اور کارکنان کو متاثرین کی مدد کرنے اور زخمیوں کو بہترعلاج مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …