Home » Interesting News » سہیلیوں کے ساتھ شادی کی خوشیاں مناتی دلہن کے ساتھ مذاق مذاق میں ایسا افسوسناک واقعہ پیش آگیا کہ ساری خوشیوں پر پانی پھر گیا، اب شادی بھی ادھوری رہ گئی کیونکہ۔۔۔

سہیلیوں کے ساتھ شادی کی خوشیاں مناتی دلہن کے ساتھ مذاق مذاق میں ایسا افسوسناک واقعہ پیش آگیا کہ ساری خوشیوں پر پانی پھر گیا، اب شادی بھی ادھوری رہ گئی کیونکہ۔۔۔

shadi

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی لڑکی ریچل فریڈ مین کے ساتھ شادی سے عین پہلے سہیلیوں کے ساتھ اٹکھیلیاں کرتے ہوئے ایسا حادثہ پیش آگیا کہ شادی تو دور کی بات بیچاری چلنے پھرنے کے قابل بھی نہیں رہی۔
ویب سائٹ Newser.comکی رپورٹ کے مطابق ریچل کی شادی سے ایک ماہ قبل اس کی سہیلیوں نے ایک پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ سوئمنگ پول کے کنارے سجائی گئی اس پارٹی میں ریچل کا ہونے والا دولہا کرس چیپ مین بھی شامل تھا۔ ریچل نے بتایا کہ ان کی پارٹی بڑے مزے کی تھی اور سب مل کر ہنسی مذاق کررہے تھے۔ اسی دوران ایک سہیلی کو شرارت سوجھی اور اس نے سوئمنگ پول کے کنارے کھڑی ریچل کو زور سے دھکا دے دیا۔ ریچل کا کہنا ہے کہ یہ کوئی خاص بات نہیں تھی کیونکہ وہ اور ان کی سہیلیاں پہلے بھی ایسی شرارتیں کرتے رہتے تھے لیکن اس بار قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
ریچل سر کے بل سوئمنگ پول میں گری اور اس کا سر پوری طاقت سے سوئمنگ پول کے پیندے کے ساتھ ٹکرایا۔ قہقہے لگاتی سہیلیوں کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ انہوں نے کھیل ہی کھیل میں کیا کر دیا ہے۔ سہیلیوں کی توقع کے برعکس ریچل پانی سے باہر آنے میں ناکام رہی تو ان کے قہقہے اچانک خاموشی میں بدل گئے۔ انہوں نے فوری طور پر ریچل کو سوئمنگ پول سے باہر نکالا اس کا جسم بے حس و حرکت تھا۔

فوری طور پر ایمبولینس منگوائی گئی اور ریچل کو ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں اس انکشاف نے ہونے والے دولہے اور دلہن کی امیدوں پر اوس ڈال دی کہ ریچل کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹ آئی تھی اور اب اس کے لئے کھڑا ہونا اور چلنا پھرنا ممکن نہیں رہا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لئے طویل انتظار کرنا ہوگا، اور شادی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ غمزدہ دولہے کا کہناتھا کہ اس نے اسے قسمت کا لکھا سمجھ کر صبر کر لیا ہے

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …