Home » Pakistani Headlines » سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کو تنگ نہ کیا جائے،جن کو تحفظ کی ضرورت ہے ان کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنا دیں، چیف جسٹس ثاقب نثار ،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کو تنگ نہ کیا جائے،جن کو تحفظ کی ضرورت ہے ان کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنا دیں، چیف جسٹس ثاقب نثار ،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

لاہور(پاکستان)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیکیورٹی کے نام پرراستے بندکرنے سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پرشہریوں کوتنگ نہ کیاجائے، جن کوتحفظ کی ضرورت ہے ان کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنادیں،سڑکیں بندنہ کریں۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیکیورٹی کے نام پرراستے بندکرنے سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہورمیں تمام رکاوٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں، دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بتایاجائے،کہاں کہاں سیکیورٹی کی آڑمیں راستے بلاک کئے گئے ہیں،چیف جسٹس نے آئی جی کو 2 گھنٹے میں شہرمیں قائم رکاوٹوں کی رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا اورکینٹ میں سڑکوں پرقائم رکاوٹوں سے متعلق بھی رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں سڑکوں پررکاوٹوں کی شکایات ہیں،کسی شہری سے امتیازی سلوک برداشت نہیں کیاجاسکتا،ان کا کہناتھا کہ شہریوں کی نقل وحرکت محدودکرناآئین کے منافی ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …