Home » Pakistani Headlines » سی پیک کے منصوبوں پرعملدرآمد کیلئے صوبوں سے مکمل تعاون کیا جائے گا: احسن اقبال

سی پیک کے منصوبوں پرعملدرآمد کیلئے صوبوں سے مکمل تعاون کیا جائے گا: احسن اقبال

c pec

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو یقین دھانی کرائی ہے کہ سی پیک کے منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے بھرپور تعاون کیا جائیگا۔ وفاقی ادارے متعلقہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ اقتصادی راہداری کی بر وقت تکمیل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبوں کا جائزہ اجلاس وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں مواصلات، ریلوے، توانائی، گوادر اور خصوصی اقتصادی و صنعتی زونز منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔سی پیک منصوبوں سے متعلق تمام ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک ٹیم کی مانند کام کر رہے ہیں جو کہ نہایت خوش آئند ہے۔ اقتصادی راہداری کی بروقت تکمیل پاکستان کے عوام کی کامیابی ہوگی۔ سی پیک منصوبوں سے انجینئرنگ،ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں جدید علوم اور ٹیکنالوجی متعارف ہو رہی ہے۔ ہماری یونیورسٹیوں اور ریسرچ کے شعبے کو ان مواقع سے استفادہ کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …