Home » Pakistani Headlines » سی 130 طیارے کی رول آﺅٹ تقریب،پاک فضائیہ دوست ممالک کو بھی تکنیکی تعاون فراہم کررہی ہے:ایئرچیف سہیل امان

سی 130 طیارے کی رول آﺅٹ تقریب،پاک فضائیہ دوست ممالک کو بھی تکنیکی تعاون فراہم کررہی ہے:ایئرچیف سہیل امان

c

50 ویں سی ون تھرٹی طیارے کی رول آﺅٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ دوست ممالک کو بھی تکنیکی تعاون فراہم کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چکلالہ ایئربیس پر 50 ویں سی ون تھرٹی طیارے کی اوور ہالنگ مکمل ہونے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سہیل امان کا کہنا تھا کہ سی130 طیاروں کی اوور ہالنگ سے پاک فضائیہ کی کارکردگی بہتر ہوگی،امن کی صورتحال کی بہتری کیلئے پاک فضائیہ بہترین کردار ادا کرے گا۔

ایئرچیف مارشل نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کیلئے باعث فخر ہے،پاک فضائیہ خطے میں طاقت کا تواز ن برقرار رکھے ہوئے ہے اور پاک فضائیہ کے تعلیمی ادارے بہترین تربیت دے رہے ہیں۔پاک فضائیہ کے اہلکار بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …