Home » Interesting News » شادی پر اہم ترین خواہش پوری نہ کرنے پر دلہن نے دولہے سے ایسا انتقام لیاکہ اب پوری عمر پچھتاتا رہے گا

شادی پر اہم ترین خواہش پوری نہ کرنے پر دلہن نے دولہے سے ایسا انتقام لیاکہ اب پوری عمر پچھتاتا رہے گا

لندن (نیوز ڈیسک) شادی کا وعدہ کرکے مکر جانے والے مردوں کو ایک دبنگ برطانوی خاتون نے بتادیا ہے کہ اس حرکت کا انجام کیا ہو سکتا ہے۔ 32 سالہ سیلی ہالٹ اور سٹوارٹ سیمس کے درمیان تقریباً ایک سال تک دوستی کا تعلق رہا جس کے بعد انہوں نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ سیلی اور سٹوارٹ کے درمیان طے پایا تھا کہ وہ شادی کے اخراجات کو برابر بانٹ لیں گے۔ جب شادی کی تیاری تقریباً مکمل ہوچکی تھی تو بدقسمتی سے سٹوارٹ نے ادارہ بدل لیا اور سیلی کو بتایا کہ وہ شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
اگرچہ سیلی کے لئے یہ خبر نہایت دردناک تھی لیکن اس نے صبر سے کام لیا اور سٹوارٹ سے کہا کہ عروسی جوڑے کے لئے جمع کروائی گئی رقم میں سے اپنے حصے کے 150 پاﺅنڈ (تقریباً 23ہزار پاکستانی روپے) ادا کردے۔ سیلی کے بار بار تقاضہ کرنے کے باوجود سٹورٹ نے اس بات پر توجہ نہ دی، جس پر ایک دن وہ اس کے دفتر جاپہنچی۔

اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق دفتر پہنچ کر سیلی نے ایک بار پھر اپنی رقم کا تقاضہ کیا لیکن سٹوارٹ نے بات سنی ان سنی کردی۔ اس کے بعد سٹوارٹ کے ساتھ جو ہوا اس کا حال دفتر کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ سے پتا چلا۔ غصے سے بھپری ہوئی سیلی نے اپنے پرس سے ایک ہتھوڑی نکالی اور باہر جاکر سٹوارٹ کی گاڑی پر ٹوٹ پڑی۔ اس نے گاڑی کے ہر حصے پر ہتھوڑی سے وار کئے اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کا برا حال کردیا۔ جب تک سٹوارٹ اپنی گاڑی تک پہنچا اس کی شکل پہچاننے کے قابل نہ رہی تھی۔ سٹورٹ نے سیلی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا لیکن عدالت نے اسے صرف 100 پاﺅنڈ ہرجانے کا حقدار قرار دیا، اور سیلی پر پابندی عائد کی کہ چھ ماہ تک اس کے ساتھ رابطہ نہ کرے۔
سیلی کا کہنا ہے کہ سٹوارٹ کو عدالت جاکربھی کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ اس نے گاڑی کی انشورنس نہیں کروارکھی تھی اور اسے ہرجانے کے طور پر صرف 100پاﺅنڈ ملے ہیں۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے حق کے لئے لڑنے والی عورت ہے اور اس نے اپنے ساتھ دھوکہ کرنے والے کو دکھادیا ہے کہ ایسی حرکت کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …