Home » Interesting News » شادی کے دن موبائل فون دولہا کی موت کا باعث بن گیا، خوشیوں والا گھر ماتم کدے میں بدل گیا

شادی کے دن موبائل فون دولہا کی موت کا باعث بن گیا، خوشیوں والا گھر ماتم کدے میں بدل گیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوان نسل نے موبائل فون کو ضرورت سے بڑھ کر عادت بنا لیا ہے، راہ چلتے بھی اس میں ایسے مگن ہوتے ہیں کہ انہیں ارگرد کا احساس تک نہیں ہوتا۔ ایسا ہی ایک بھارتی نوجوان اپنی شادی کے دن موبائل فون کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بریلی میں یہ 30سالہ نریش پال نامی شخص ریل کی پٹڑی عبور کررہا تھا کہ موبائل فون پر مگن ہونے کی وجہ سے اسے آتی ہوئی ٹرین کا احساس تک نہ ہوا اور اس کے جسم کے ٹکڑے ہو گئے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ ”نریش پال ایک فون پر کال کرتا جا رہا تھا جبکہ دوسرے پر چیٹنگ میں لگا ہوا تھا۔ “ رپورٹ کے مطابق نریش سول انجینئر تھا اورنوائیڈا کی فرم سوکیزا بلڈرز کے ساتھ کام کرتا تھا۔ اسی روز شام کو اس کی بارات جانے والی تھی لیکن اس کے موت کے باعث خوشیوں بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا۔ نریش کے بہنوئی ویریش گنگوار کا کہنا تھا کہ ”نریش کے ساتھ حادثہ گھر سے محض 50میٹر کی دوری پر پیش آیا۔ اسے فون کال آئی تھی جسے سننے کے لیے وہ گھر سے نکلا تھا۔ اس نے بتایا تھا کہ اس کے کسی کولیگ کی کال ہے۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …