Home » Pakistani Headlines » شاہد خاقان کی سپریم کورٹ میں طلبی، ہمیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا: ترجمان وزیر اعظم

شاہد خاقان کی سپریم کورٹ میں طلبی، ہمیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا: ترجمان وزیر اعظم

اسلام آباد (پاکستان) ترجمان وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے طلبی پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوں گے لیکن ابھی تک طلبی کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

ترجمان وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی طلبی بارے وضاحت پیش کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، وزیر اعظم قانون کی عملداری پر یقین رکھتے اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، وزیر اعظم عدالت میں کسی بھی مسئلے پر بلائے جانے پر پیش ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کو آئین اور قانون کی حد میں رہتے ہوئے اختیارات کا استعمال کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے نجی ایئر لائن کمپنی ایئر بلیو کے مالک کو کراچی رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایئر بلیو کے سی ای او ہیں تو چیف جسٹس نے کہا کہ وہ بطور وزیر اعظم سپریم کورٹ نہ آئیں بلکہ ایئر بلیو کے مالک کی حیثیت سے پیش ہوں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں شدید احتجاج #paksa #paksa.co.za

واشنگٹن:  امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں …