Home » Interesting News » شمالی کوریا اب پوری دنیا کو بلا کر کیا دکھائے گا؟ ایسی چیز جو دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی ،، ایسا کیا ہے؟ جانئے

شمالی کوریا اب پوری دنیا کو بلا کر کیا دکھائے گا؟ ایسی چیز جو دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی ،، ایسا کیا ہے؟ جانئے

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کئی دہائیوں سے شمالی کوریا کی جنوبی کوریا اور امریکہ کو دی جانے والی سنگین دھمکیاں تو سنتی آئی ہے، لیکن اب جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کی کشیدگی ختم ہونے کے بعد شمالی کوریاایسا اعلان کر دیا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ ویب سائٹ thehill.comکی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا، جو اپنا ایٹمی پروگرام روکنے پر رضامند ہو چکا ہے، کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی ایٹمی دھماکے کرنے والی جگہ کو بند کرنے سے قبل دنیا کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دے گا اور امریکہ و جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کے صحافیوں کو دعوت دے کر شمالی کوریا بلایا جائے گا تاکہ وہ اس جگہ کو بند ہوتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے رپورٹرز کو اپنے ملک لانے کے لیے شمالی کوریا 23سے 25مئی تک اپنی فضائی حدود کھولے گا تاکہ صحافی چین سے شمالی کوریا پہنچ سکیں۔ یہ لوگ چین سے شمالی کوریا کے شہر وونسین میں اتریں گے، جہاں سے انہیں ٹرین کے ذریعے اس جگہ تک لیجایا جائے گا جہاں شمالی کوریا کی ایٹمی تجربات کرنے کی جگہ موجود ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے یہ اہم ترین اعلان امریکی صدر کی طرف سے شمالی کورین صدر کے ساتھ ملاقات کی تاریخ اور جگہ بتانے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات 12جون کو سنگاپور میں ہو گی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …