Home » Interesting News » شوہر کی بیوی کو طلاق، عدالت نے اتنے ارب روپے دینے کا حکم جاری کردیا کہ شوہر کے ہوش اُڑگئے

شوہر کی بیوی کو طلاق، عدالت نے اتنے ارب روپے دینے کا حکم جاری کردیا کہ شوہر کے ہوش اُڑگئے

talaq

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) طلاق کے بعد سابق میاں بیوی میں جائیداد کا تصفیہ بھی ہوتا ہے اور شوہر کو اپنی بیوی کو ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔ گزشتہ دنوں برطانیہ میں عدالت نے ایک شخص کو اپنی مطلقہ بیوی کو اتنی بڑی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے کہ یہ برطانوی تاریخ کی مہنگی ترین طلاق بن گئی ہے۔ میل آ لائن کی رپورٹ کے مطابق طلاق کا یہ مقدمہ لندن ہائی کورٹ کی فیملی ڈویژن میں زیرسماعت تھا جہاں سینئر جج جسٹس ہیڈن کیو نے شوہر کو حکم دیا کہ وہ اپنی سابق بیوی کو 45کروڑ 30لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 61ارب4کروڑ 44لاکھ روپے) ادا کرے۔

رپورٹ کے مطابق اس مقدمے کی سماعت نجی طور پر کی گئی۔ جسٹس ہیڈن کیو نے اس میاں بیوی کے نام نہیں بتائے تاہم ان کا کہنا تھا کہ شوہر کی عمر 61سال ہے اور وہ روسی علاقے کاکیسس میں پیدا ہوا تھا جبکہ اس کی سابق بیوی کی عمر 44سال اور وہ مشرقی یورپ کی شہری ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ شخص تیل کا تاجر تھا اور اس نے روس میں انرجی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رکھی تھی۔ اس وقت اس شخص کی کل دولت 1ارب پاﺅنڈ سے زائد ہے، جس میں سے اس کی سابق بیوی کو حصہ دیا گیا۔اس شخص نے اپنی اس سابق بیوی کو ازدواجی زندگی کے دوران 3لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً4کروڑ4لاکھ روپے) کے زیورات خرید کر دیئے تھے اور اسے ذاتی کشتی، جہاز اور ہیلی کاپٹر کی سہولت بھی فراہم کر رکھی تھی۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …