Home » Pakistani Headlines » شہبازشریف نے نصاب کمیٹی میں تحریک لبیک کے دو ممبر شامل کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی

شہبازشریف نے نصاب کمیٹی میں تحریک لبیک کے دو ممبر شامل کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی

لاہور (پاکستان)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تحریک لبیک کے دو اراکین کو نصاب کمیٹی میں شامل کرنے کی تمام افواہوں کی تردید کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو افواہیں چل رہی ہیں کہ تحریک لبیک کے دواراکین کو نصاب کمیٹی میں شامل کیا جائے گا ،یہ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں ،تعلیم صوبائی معاملہ ہے اور حکومت کی جانب سے ایساکوئی اقدام نہیں اٹھایا گیاہے ۔شہبازشریف کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سوشل  میڈیا پر یہ  افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ دھرنا ختم کرنے کیلئے جو معاہدہ طے پایا ہے اس میں یہ بھی شامل ہے کہ نصاب کمیٹی میں تحریک لبیک کے دو اراکین کو شامل کیا جائے گا ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …