Home » Interesting News » شہری بال کٹواتا حجام کی دکان میں سوگیا، آنکھ کھلی تو کہاں تھا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ممکن ہے

شہری بال کٹواتا حجام کی دکان میں سوگیا، آنکھ کھلی تو کہاں تھا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ممکن ہے

so geya

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے، مگر ایک چینی شہری کو حجام کی دکان میں بال کٹواتے ہوئے نیند آ گئی، اور ایسی گہری نیند آئی کہ اسے جگانے کے لئے پولیس بلانا پڑ گئی۔
ویب سائٹ شنگھائسٹ کے مطابق یہ دلچسپ و عجیب واقعہ شی جیا زونگ شہر میں پیش آیا جہاں ایک ہیئرسیلون میں ایک شخص کٹنگ کے لئے آیا تھا۔ حجام نے اس کے بال کاٹنے شروع ہی کئے تھے کہ یہ سوگیا۔ حجام نے اسے ہلایا جُلایا، یہ سوچ کر کہ شاید کسٹمر کو ہلکی سی اونگھ آگئی ہے، لیکن یہ صاحب تو انتہائی گہری نیند میں جاچکے تھے۔ تھوڑی دیر حجام کوشش کرتا رہا لیکن پھر وہ پریشان ہوگیا اور پولیس کو بلوالیا۔ دو پولیس اہلکاروں نے بھی سوئے ہوئے کسٹمر کو جگانے کی کوشش شروع کردی۔ وہ اس کے گال تھپتھپاتے رہے، کندھوں پر چپت مارتے رہے، اس کے منہ پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارے لیکن یہ تو ایسی نیند میں جاچکا تھا کہ کسی چیز کا اثر ہی نہیں ہورہا تھا۔

بالآخر پولیس والے بھی پریشان ہوگئے اور ایمبولینس بلوالی گئی۔ ڈاکٹروں کا ابتدائی طور پر خیال تھا کہ یہ شخص کسی دماغی مسئلے کا شکار ہوا تھا لیکن ہر طرح کے ٹیسٹ کئے گئے مگر کوئی مسئلہ دریافت نہ ہوا۔ تقریباً 5 گھنٹے بعد یہ صاحب خود ہی جاگ گئے اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہنے لگے، ”میں کہاں ہوں؟ میں تو بال کٹوا رہا تھا۔“
پولیس نے جب اس شخص سے تفتیش کی تو اس کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے دو دن سے سویا نہیں تھا اور کچھ شراب نوشی بھی کررکھی تھی، لہٰذا جب بال کٹوانے گیا تو اچانک نیند آگئی۔ پولیس نے اس کے بیان سے مطمئن ہونے کے بعد اسے مزید سونے کے لئے گھر روانہ کر دیا۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …