Home » Pakistani Headlines » شہر قائد میں مون سون کی بارشیں، بلدیہ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ، تمام ادارے ہائی الرٹ

شہر قائد میں مون سون کی بارشیں، بلدیہ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ، تمام ادارے ہائی الرٹ

karachi

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں مون سون کی موسلادھار بارش کے باعث کمشنر کراچی نے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہے اور تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے کے ایم سی، واٹر بورڈ ، کے ڈی اے، کنٹونمنٹ بورڈ اور تمام ضلعی حکومتوں کے سربراہان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے مون سون کی بارشوں کے دوران ڈیوٹی دینے والے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کی جائے اور تمام سربراہان ملازمین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو جلد از جلد قابو پایا جا سکے اور شہریوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ بلدیہ، فیڈرل بی ایریا، سہراب گوٹھ، نیو کراچی، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ اور یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں تاہم بارش کے باعث سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی اور بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر جانے کے باعث شہریوں کی ساری خوشی دھری کی دھری رہ گئی ہے۔

#paksa

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …