Home » Interesting News » ’شیخ! کیا سیدہ کی سیدوں سے باہر شادی حرام ہے‘ سوشل میڈیا پر امریکی عالم دین سے خاتون نے یہ سوال پوچھا تو آگے سے پاکستانیوں کے بارے میں کیا بات کہہ دی؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

’شیخ! کیا سیدہ کی سیدوں سے باہر شادی حرام ہے‘ سوشل میڈیا پر امریکی عالم دین سے خاتون نے یہ سوال پوچھا تو آگے سے پاکستانیوں کے بارے میں کیا بات کہہ دی؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا سے تعلق رکھنے والے مذہبی سکالر شیخ اظہر ناصر اپنی لاجواب حس ظرافت کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین میں بہت مقبول ہیں ۔ان سے ہر طرح کے سوالات کئے جاتے ہیں، جن کا وہ ہمیشہ دلچسپ انداز میں جواب دیتے نظر آتے ہیں۔ ویب سائٹ مینگوباز کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک خاتون سوشل میڈیا صارف نے ان سے ایک سوال کیا تو سوال کا جواب دینے کی بجائے انہوں نے خاتون کی شہریت کے بارے ایسی بات کہہ دی کے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین توجہ دئیے بغیر نا رہ سکے۔
خاتون نے اپنے سوال میں پوچھا تھا ”شیخ! کیا کسی سیدہ کی کسی غیر سید سے شادی حرام ہے؟“ جواب میں شیخ اظہر ناصر کا کہنا تھا ”مجھے لگتا ہے کہ آپ کا تعلق پاکستان سے ہے۔ یہ محض ایک اندازہ ہے۔“
شیخ اظہر ناصر کا یہ انداز گفتگو ان کے تقریباً ہر جواب میں نظر آتا ہے۔ ان کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے لئے گئے ان سوالات و جوابات کو ہی دیکھ لیجئے:

سوال: آپ نے میرے سوال کا جواب نہیں دیا، کیا ہیلووین کا تہوار منانا حرام ہے؟
جواب: حبیبی! نومبر آگیا ہے۔ آپ نے اب تک ٹیلر سوفٹ کا لباس کیوں پہن رکھا ہے؟
سوال: شیخ، کیا آپ نارکوس دیکھتے ہیں؟
جواب: حبیبی! اسلام میں ہم اپنے گناہوں کا اعتراف صرف خدا کے سامنے کرتے ہیں۔ ویسے بھی سیزن تھری ختم ہوگیا ہے۔
سوال: لبنانی لوگ جس طرح ’ج‘ کی ادائیگی کرتے ہیں وہ مجھے بہت پسند ہے۔
جواب: ہاں وہ ’جہنم‘ کہتے ہیں تو ایسے لگتا ہے جیسے کریبین کے کسی فائیو سٹار تفریحی مقام کا نام لے رہے ہوں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …