Home » Interesting News » طالبعلموں کے لئے ایک ایسی چیز فروخت کے لئے پیش کہ جان کر آپ کے ہوش اُڑجائیں گے

طالبعلموں کے لئے ایک ایسی چیز فروخت کے لئے پیش کہ جان کر آپ کے ہوش اُڑجائیں گے

sudent

نئی دلی (نیوز ڈیسک)مذہب کے نام پر عوام کو لوٹنے والے شعبدہ باز آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن بھارتی ریاست گجرات میں ایک مندر کے پجاریوں نے اس فراڈ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

ویب سائٹ RTکی رپورٹ کے مطابق کشتا بندھن مندر کی جانب سے تعلیمی لحاظ سے کمزور طلبا وطالبات کے والدین کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لئے ’جادوئی‘ قلم خرید لیں تو ان کے فیل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو گا۔ مندر کی جانب سے شہر بھر میں اشتہارات چسپاں کئے گئے ہیں جن پر لکھا ہے ”کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ امتحانات میں پاس ہوجائے؟ کیا آپ اس بات پر پریشان ہیں کہ فعل ہونے کی وجہ سے اس کا سال ضائع ہوسکتاہے؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ ٓاٹھویں، نویں، انٹرمیڈیٹ یا کالج کا امتحان پاس کرلے؟ تو پھر کچھ اور کرنے کی ضرورت نہیں، بس ہمارا جادوئی قلم خرید لیجئے۔ یہ آپ کے بچے کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اگر ہمارا قلم استعمال کرنے کے باوجود بچہ امتحان میں کامیاب نہ ہو تو رقم ہم سے واپس لے جائیں۔ “

 student
اشتہار پر قلم کی قیمت بھی درج ہے، جو مندر کے پجاریوں کی ہوس پرستی اور لالچ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کی قیمت 1900 بھارتی روپے (تقریباً 3 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔ ’جادوئی‘ قلم کوئی اور مقصد تو شاید نہ حاصل کر سکے لیکن جو بچے پہلے ہی تعلیم پر توجہ نہیں دے رہے انہیں تعلیم سے پوری طرح لاتعلق ضرور کر دے گا۔ اور ہاں، پجاریوں کی بھی خوب چاندی ہو جائے گی، تعلیم جائے بھاڑ میں، انہیں اس سے کیا غرض۔

#paksa 
#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …