Home » Pakistani Headlines » عدالت کے فیصلے میں نوازشریف کو مجھے کیوں نکالا کا جواب مل گیا ہے: عمران خان

عدالت کے فیصلے میں نوازشریف کو مجھے کیوں نکالا کا جواب مل گیا ہے: عمران خان

اسلام آباد (پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالت کے تفصیلی فیصلے میں نوازشریف کو مجھے کیوں نکالا کا جواب مل گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت کے تفصیلی فیصلے میں نوازشریف کو مجھے کیوں نکالا کا جواب مل گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا نوازشریف نے عدالت ، پارلیمنٹ اور عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔

فیصلہ کہتا ہے کہ آپ ہر بار کسی کو بے وقوف نہیں بنا سکتے،ثابت ہوگیا کہ مریم نواز ہی مے فئیر فلیٹس کی بینی فیشل مالک ہیں۔

یہ فلیٹس اس وقت خریدے گئے جب مریم نواز ان کو خریدنے کے لئے ذرائع نہیں تھے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ فلیٹس نواز شریف نے پاکستان سے پیسہ چوری کرکے منی لانڈرنگ کے ذریعے خریدے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …