Home » Pakistani Headlines » عمران خان جس موٹر وے پر سفر کرتے ہیں وہ نواز شریف نے بنوائی،8سال پہلے اور آج کے پنجاب میں بہت فرق ہے: طلال چوہدری

عمران خان جس موٹر وے پر سفر کرتے ہیں وہ نواز شریف نے بنوائی،8سال پہلے اور آج کے پنجاب میں بہت فرق ہے: طلال چوہدری

news-1461861833-7248_large

اسلام آباد : مسلم لیگ نواز کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان جس موٹر وے پر سفر کرتے ہیں وہ نواز شریف نے بنوائی تھی ،سابقہ ادوار میں مسلم لیگ کی حکومت گرائی نہ جاتی تو تمام ترقیاتی منصوبے تکمیل تک پہنچ جاتے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 8سال پہلے کے پنجاب اور آج کے پنجاب میں بہت فرق ہے ،عمران خان آج نواز شریف پر تنقید کرتے ہیں لیکن انہیں اس بات کا علم ہے کہ آج وہ جس موٹر وے کے مزے لیتے اور آرام دہ سفر کرتے ہیں وہ موٹر وے میاں نواز شریف نے بنوائی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر سابقہ ادوار میں نواز شریف کی حکومتوں کو وقت پورا کرنے دیا جاتا اور قبل از وقت ختم نہ کی جاتیں تو تمام ترقیاتی منصوبے پورے ہو چکے ہوتے اور ملک ترقی کی عظیم شاہرہ پر گامزن ہوتا ۔طلال چودری کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیوں کے نام پر قوم کو گمراہ کرنے والے بے نقاب ہو رہے ہیں ،بتایا جائے میاں صاحب کو باہر کس نے بھیجا تھا ؟انہوں نے کہا کہ مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں کہ اگر ترقی کی یہی رفتار رہی تو آنے والے انتخابات میں قوم انہیں یکسر ہی مسترد کردے گی ،اس لئے وہ ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں ۔

Check Also

امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں شدید احتجاج #paksa #paksa.co.za

واشنگٹن:  امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں …