Home » Pakistani Headlines » عمران خان کوچاہیے کہ وہ گورننس کے بار ے میں سیکھیں، خان صاحب پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں: پرویز مشرف

عمران خان کوچاہیے کہ وہ گورننس کے بار ے میں سیکھیں، خان صاحب پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں: پرویز مشرف

دبئی (آن لائن) سابق صدر(ر) جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کوچاہیے کہ وہ گورننس کے بار ے میں سیکھیں، وہ پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور وہ ایک ایماندار شخص ہیں۔
نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہناتھا کہ پاکستان میں مسائل کا حل نکالنا اور حکمرانی کرنا آسان نہیں ہے، پرویز رشید اور مریم نوازڈان لیکس میں ملوث ہیں،ا ن کو اس معاملے پر گرفتار کیا جانا چاہیے کیونکہ ڈان لیکس کا معاملہ حساس نوعیت کا ہے ۔ پنجاب ہمیشہ شریف برادران کے کنٹرول میں رہا جبکہ نوازشریف پر جتنے الزامات ہیں سب درست ہیں اور وہ سیاست سے آوٹ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اعظم کو عدالت سے سزا ملنی چاہیے ،انہوں نے عوام کا پیسہ چوری کیا۔ بینظیربھٹوآصف زرداری کی کرپشن میں ملوث تھیں اور بینظیرجانتی تھیں کہ آصف زرداری کرپشن کررہے ہیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …