Home » Pakistani Headlines » عمران خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی ،ضمانت منظور

عمران خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی ،ضمانت منظور

اسلام آباد (پاکستان)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چار مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت عمران خان پر چار مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں پی ٹی وی حملہ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس شامل ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیسز میں عدم پیشی پر عمران خان کی طلبی کے سمن جاری کیے تھے لیکن اس کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔پولیس کی جانب سے عدالت میں عمران خان کی عدم گرفتاری کی رپورٹ جمع کرائی گئی جس پر عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کو پہلے مفرور پھر اشتہاری ملزم قرار دیا تھا۔آج عمران خان اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں پی ٹی وی حملہ ،پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس سمیت 4مقدمات میں ان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔عدالت نے عمران خان کو آج ہی پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دیا ۔عدالت نے چار مقدمات میں 2,2لاکھ کے مچلکے اور2شخصی ضمانتوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی ۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …