Home » Pakistani Headlines » عیدمیلاد النبی ﷺ کی آمد آمد ،نوازشریف نے بھی اپنے گھر جاتی امراءکو روشنیوں سے سجا لیا

عیدمیلاد النبی ﷺ کی آمد آمد ،نوازشریف نے بھی اپنے گھر جاتی امراءکو روشنیوں سے سجا لیا

رائیونڈ (پاکستان)عید میلاد النبی ﷺ کی آمد آمد ہے اور اس موقع پر ہر مسلمان اپنے گھر کو سجانے اور خصوصی عبادات کے انعقاد کیلئے مذہبی جوش جذبے کے تحت سرگرم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہر مسلمان اپنے گھر کو انتہائی خوبصورت روشنیوں سے سجاتا ہے اور اسی حوالے سے مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ’رائیونڈ میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ‘۔رائیونڈ میں واقع نوازشریف کے گھر جاتی امراءکو بھی رنگین لائٹوں سے سجایا گیاہے اور اس موقع پر مریم نواز نے پورے گھر میں لگائی گئیں روشنیوں کی تصا ویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں جو کہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہاہے ۔
واضح رہے کہ عید میلاد النبی ﷺ جمعہ کے روز یکم دسمبر 2017کو مذہبی جوش و جذبے کے تحت منائی جائے گی ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …