Home » Interesting News » عیسائیوں کے سب سے معروف شہر میں عیسائی پادری انتہائی شرمناک ترین کام کرتے پکڑے گئے، وہ بھی لڑکیوں کے ساتھ نہیں بلکہ۔۔۔ ایسی شرمناک ترین خبر آگئی کہ سن کر ہی انسان کے گال لال ہوجائیں

عیسائیوں کے سب سے معروف شہر میں عیسائی پادری انتہائی شرمناک ترین کام کرتے پکڑے گئے، وہ بھی لڑکیوں کے ساتھ نہیں بلکہ۔۔۔ ایسی شرمناک ترین خبر آگئی کہ سن کر ہی انسان کے گال لال ہوجائیں

padri

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) کیتھولک عیسائی مذہب کا سب سے بڑا فرقہ ہے جس کی سربراہی پوپ فرانسس کرتے ہیں۔ جرمنی میں اس سب سے بڑے عیسائی فرقے کے پادریوں پر ایسے شرمناک ترین الزامات عائد کر دیئے گئے ہیں کہ پوری عیسائی دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ ویب سائٹ religionnews.comکی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں کیتھولک چرچ کے متعدد پادریوں کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ہم جنس پارٹیوں کا انعقاد کرتے ہیںاور فحش فلموں اور جسم فروشی کے دھندوں میں ملوث ہیں۔جرمن شہر نیپلز میں ایک پادری کو حال ہی میں معطل کیا گیا ہے جس پر الزام تھا کہ وہ جنسی رنگ رلیاں مناتا تھا اور انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین تلاش کرتا تھا جنہیں وہ رنگ رلیوں کے عوض رقم ادا کرتا تھا۔میریو ڈی اورلینڈو نامی اس پادری کے متعلق مقامی چرچ کے حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان الزامات کی زد میں آنے والے زیادہ تر پادریوں کا تعلق دارالحکومت روم سے ہے۔

پیڈوا شہر کے 48سالہ پادری اینڈری کنٹین کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس کی 30سے زائد محبوبائیں ہیں۔ ان میں سے اکثر کے ساتھ وہ فرانس میں چھٹیاں گزارنے بھی جا چکا ہے۔ اینڈری کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔ اس کی ایک محبوبہ ’سیپولا‘کا کہنا ہے کہ وہ 3 سال تک اینڈری کی محبوبہ رہی ہے۔ اس نے انکشاف کیا ہے کہ اینڈری جنسی کھلونے بھی اپنے پاس رکھتا ہے اور اپنی محبوباﺅں کو ’بیویوں کے تبادلے کی ویب سائٹ‘کے ذریعے دیگر مردوں کی بیویوں کے ساتھ تبدیل کرکے جسم فروشی بھی کرواتا ہے۔اس کے علاوہ وہ اپنی جنسی پارٹیوں میں علاقے کے دیگر پادریوں کو بھی مدعو کرتا ہے۔سیپولا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ جب اینڈری کے خلاف تحقیقات شروع ہوئیں تو پوپ فرانسس نے جنوری کے آخر میں اسے براہ راست ٹیلی فون کیا تھا اور اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے ثابت قدم رہنے کی ہدایت کی تھی۔اسی طرح کے الزامات کے تحت جرمنی کے درجنوں کیتھولک پادریوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …