Home » Interesting News » فرانسیسی حکومت نے اپنے شہری کو اس کی سب سے قیمتی ترین چیز سے محروم کر دیا ، پوری زندگی کا روگ دے دیا

فرانسیسی حکومت نے اپنے شہری کو اس کی سب سے قیمتی ترین چیز سے محروم کر دیا ، پوری زندگی کا روگ دے دیا

نیویارک(نیوز ڈیسک)ایک بچے نے دوسرے سے کھلونا چھین لیا، یا راہ چلتے شہری سے ڈاکو نے موبائل فون چھین لیا، اس طرح کی باتیں تو آپ نے ضرور سنی ہوں گی لیکن یہ کبھی نہیں سنا ہو گا کہ حکومت نے کسی شہری کی ویب سائٹ چھین لی۔ یہ دلچسپ واقعہ ایک فرانسیسی شہری کے ساتھ پیش آ گیا ہے جس کی ویب سائٹ france.com پر فرانسیسی حکومت نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے۔

ویب سائٹ arstechnica.com کے مطابق فرانسیسی شہری جین نوئل فرائڈمن نے 1994 میں france.com کا نام خریدا تھا اور وہ اس ویب سائٹ کو متعدد سرکاری و غیر سرکاری ایجنسیوں و کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کے لئے استعمال کر رہے تھے۔ فرانسیسی حکومت کی کئی سالوں سے ان کی ویب سائٹ پر نظر تھی لیکن 2015 میں پہلی بار اس ضمن میں قانونی کاروائی کا آغاز کیا گیا۔ اس کاروائی کے نتیجے میں دو سال بعد پیرس کورٹ آف اپیلز نے فیصلہ دیا کہ france.com کے نام سے کسی عام شہری کا ویب سائٹ قائم کرنا فرانسیسی حکومت کے ملکیتی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ یہ فیصلہ آنے کی دیر تھی کہ فرانسیسی حکومت نے اس ڈومین نیم کو ہوسٹ کرنے والی کمپنی web.com سے رابطہ کر لیا تا کہ جین نوئل کو اس کی ملکیت سے محروم کیا جاسکے۔

بیچارے جین جوئل نے بہت چیخ و پکار کی لیکن حکومت سے وہ کیسے لڑ سکتے تھے۔ فرانسیسی حکومت نے بالآخر ان کی ویب سائٹ پر قبضہ کر لیاہے البتہ وہ بھی ہار ماننے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے قانونی ماہرین سے رابطہ کیا ہے تا کہ فرانسیسی حکومت کے خلاف قانونی جنگ کے لئے بہترین مشاورت اور مدد حاصل کر سکیں۔ اب ایک شہری کی ایک حکومت کے خلاف یہ قانونی جنگ جاری ہے، دیکھئے نتیجہ کیا نکلتا ہے!

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …