Home » Technology & Gadgets » فیس بک آپ کے اکاﺅنٹ سے اہم تصاویر ڈیلیٹ کرنیوالاہے،اگر بڑی پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کام کرلیں

فیس بک آپ کے اکاﺅنٹ سے اہم تصاویر ڈیلیٹ کرنیوالاہے،اگر بڑی پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کام کرلیں

facebookسان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے 2012 ءمیں ایک خصوصی سیکشن متعارف کروایا جس میں فیس بک صارفین کی موبائل فون سے لی گئی تصاویر خود بخود ”synced from phone“سیکشن میں محفوظ ہو جاتی تھیں۔ اس کا مقصد صارفین کو تصاویر خودکار طریقے سے فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرنا تھا ، مگر اب آپ کی یہ تصاویر خطرے میں ہیں۔
اخبار دی انڈی پینڈنٹ کے مطابق فیس بک اپنی نئی متعارف کروائی گئی ایپMoments کو زیادہ مقبول بنانے کیلئے پہلے متعارف کروایا گیا پرائیویٹ سیکشن ختم کر رہی ہے۔ اگر فیس بک پر آپ کے پرائیویٹ فولڈ ر میں بھی کچھ تصاویر پڑی ہیں تو انہیں 7 جولائی سے پہلے محفوظ کر لیجئے، ورنہ اس کے بعد یہ آپ کو نہیں ملیں گی۔
نئی ایپ Moments بھی تصاویر کی سکیننگ اور انہیں شیئر کرنے کی خدمات فراہم کرے گی۔ یہ آپ کی تصاویر کو فیس بک پر کسی پرائیویٹ فولڈ ر میں رکھنے کی بجائے انہیں سکین کرے گی، ان کی چھانٹی کرے گی اور آپ کے دوستوں کے چہروں کو خودکار طریقے سے پہچانے گی، تاکہ آپ ان تصاویر کو براہ راست اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …