Home » Interesting News » فیس بک آپ کے موبائل کے ذریعے آپ کے منہ سے نکلا ہر لفظ واضح طور پر سن رہا ہے، اس سے بچا کس طرح جاسکتا ہے؟ طریقہ جانئے

فیس بک آپ کے موبائل کے ذریعے آپ کے منہ سے نکلا ہر لفظ واضح طور پر سن رہا ہے، اس سے بچا کس طرح جاسکتا ہے؟ طریقہ جانئے

bachna

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج تقریباً ہر شخص جو انٹرنیٹ تک رسائی رکھتا ہے فیس بک بھی استعمال کر رہا ہے اور ان میں سے زیادہ تر لوگ فیس بک اپنے موبائل فون پر استعمال کرتے ہیں۔اب ایک ماہرنے فیس بک کے متعلق ایک ایسا انکشاف کر دیا ہے جسے جان کر آپ اسے استعمال کرتے ہوئے ڈریں گے۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ساﺅتھ فلوریڈا میں ماس کمیونیکیشن کی پروفیسر کیلی برنز نے انکشاف کیا ہے کہ ”فیس بک ایپلی موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کی فون کالز بھی سنتا ہے اور صارفین کا دیگر ڈیٹا بھی اکٹھا کرتا ہے۔فیس بک صارفین کی مدد کے لیے ان کی فون کالز نہیں سنتا بلکہ وہ محض ان کی گفتگو سننے کے لیے ایسا کرتا ہے ، تاکہ وہ ان کی پسند و ناپسند سے آگاہ ہو سکے اور پھر اسی مناسب سے ان کے پروفائل پر اشتہارات آویزاں کر سکے۔ “

رپورٹ کے مطابق کیلی برنز نے اس کا خود تجربہ کیا۔ وہ اپنے فون پر کچھ دن تک مخصوص موضوعات پر گفتگو کرتی رہی جس کے بعد اس کے فیس بک پروفائل پر اسی موضوع کے متعلق اشتہارات آنے شروع ہو گئے۔ “کیلی برنز کا کہنا ہے کہ فیس بک کو اپنی کالز سننے سے روکنے کے لئے اپنے موبائل فون کا ڈیٹا آف کرکے کال کریں اور کوشش کریں کہ فیس بک موبائل فون کی بجائےکمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر استعمال کریں۔ آپ اپنے موبائل فون کی سیٹنگز میں جا کر مائیکرو فون کو آف بھی کر سکتے ہیں تا کہ موبائل فون کے قریب ہونے والی عمومی گفتگو فیس بک ایپ تک نہ پہنچے۔ اس حوالے سے فیس بک کا مﺅقف ہے کہ ”کمپنی اپنے صارفین کی فون کالز نہیں سنتی اور ان کی دیگر کسی نوع کی تفصیلات بھی اپنے پاس محفوظ نہیں کرتی۔ “

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …