Home » Technology & Gadgets » فیس بک ’عشق‘ کے کاروبار میں بھی آ گیا، اب لڑکے اور لڑکیوں کی دوستی کروانے کا فیچر متعارف کروادیا، یہ کیسے کام کرے گا؟ جانئے

فیس بک ’عشق‘ کے کاروبار میں بھی آ گیا، اب لڑکے اور لڑکیوں کی دوستی کروانے کا فیچر متعارف کروادیا، یہ کیسے کام کرے گا؟ جانئے

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)آن لائن ڈیٹنگ کے نام پر جاری بے راہروی پہلے بھی کچھ کم نہیں تھی مگر اب اس میں غیر معمولی اضافہ ہونے والا ہے کیونکہ دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق فیس بک کی جانب سے منعقد کی گئی F8 ڈویلپرز کانفرنس کے موقع پر کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک نیا ٹول متعارف کروایا جس کے ذریعے صارفین نئے لوگوں سے ملنے کے لئے ایک علیحدہ ڈیٹنگ پروفائل بناسکتے ہیں۔ انہوں نے اس کانفرنس کے موقع پر انسٹاگرام کے لئے کچھ نئے ٹولز کا بھی اعلان کیا جبکہ میسنجر ایپ میں تبدیلیوں اور آکیولس گو و وی آر ہیڈ سیٹ کے عنقریب منظر عام پر آنے کی خبر بھی سنائی۔

مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ دیگر ڈیٹنگ ایپس اور ویب سائٹوں کے برعکس فیس بک کے ڈیٹنگ فیچرز کا مقصد لمبے وقت کے لئے مضبوط رشتے استوار کرنا ہے۔ ان کے خیال میں باقی ڈیٹنگ پلیٹ فارم تو محض دل لگی اور وقت گزاری کے ذرائع ہیں لیکن فیس بک کی آن لائن ڈیٹنگ سچے رشتے استوار کرے گی۔ فیس بک ڈیٹنگ کے ذریعے آپ کا پروفائل صرف ان لوگوں کو نظر آئے گا جو آپ کے فیس بک فرینڈ نہیں ہیں او رجو خود بھی آن لائن ڈیٹنگ فیچر استعمال کررہے ہوں گے۔ ڈیٹنگ فیچر تو فیس بک نے متعارف کروا دیا لیکن کس کو کیا ملے گا، یہ صارفین کی اپنی قسمت ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …